12 نومبر 2011 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران پر حملے کی باتیں محض کھوکھلے دعوے ہیں اور ان سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اسرائیل اوران کے ایجنٹوں کی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں اور انہیں ہر علاقہ میں شکست اور ذلت کا سامنا ہے ۔

ابنا: ایم ڈبلیو ایم کی میڈیا ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استکباری نظام اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے، وہ خود بخود گر جائے گا،اس پر کسی بیرونی حملے کی ضرورت نہیں ، نیویارک، واشنگٹن اور وال سٹریٹ اس کا منہ بولات ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے اندر ہونے والے مظاہرے اور عوامی غم و غصہ ظاہر کرتا ہے کہ دھوکہ دہی سے پوری دنیا سے بلائے جانے والے افراد کے ملک اسرائیل کو اب عوام کی بے اعتمادی کا سامنا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل جو فلسطین اور لبنان کے مٹھی بھر مجاہدین سے شکست کھا چکا ہے ، جانتا ہے کہ لبنان اور فلسطین کے مظلوموں کو اس حوصلے اور شجاعت کا درس دینے والی شخصیات کا نام امام خمینی اور امام خامنہ ای ہے اس لیے اس کا ایران پر حملے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا.

.............

/169